حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے 15 ربیع الاوّل کو مدرسہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ میں ایک پرشکوہ جشن منعقد ہوا۔
اس عظیم الشان جشن کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کا شرف مدرسہ ہذا کے طالب علم حافظ و قاری مولانا سید ماہر عباس زیدی نے حاصل کیا، جبکہ ناظم محفل مولانا آصف عابدی نوگانوی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔
اس پر مسرت محفل میں مختلف شعرائے کرام نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
محفل مقاصدہ کے بعد مقرر حجت الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا عقیل احمد صاحب قبلہ نے سرکار دو عالم، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن ناطق، امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
محفل کی صدارت ہندوستان سے تشریف لائے ہوئے عالم دین حجت الإسلام والمسلمین عزت مآب عالی جناب مولانا سید زاہد حسین رضوی نے کی اور حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ساجد حسین رضوی صاحب بھی شریک ہوئے۔
اس بابرکت پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔
انجمنِ عشاق الحسین کے مسئول مولانا تصدیق نقوی نے انتظامیہ کی جانب سے اس پروگرام میں شرکت کرنے والے سبھی طلاب و مؤمنین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انجمن سال بھر محافل و مجالس اور فروغِ ذکر اہلبیت علیہم السّلام کے لیے کوشاں رہتی ہے۔